مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مستعفی حکومت کی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبوں تعز اور الحدیدہ کے ساحلی علاقوں میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کو 15 فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یمن کی مستعفی حکومت کی فورسز نے بتایا کہ ان حملوں میں تعز اور الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقوں میں انصار اللہ کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب مستعفی حکومت سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے تعز اور لحج صوبوں کے درمیان واقع جبل الوترہ کے علاقے میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف بھی حملہ شروع کیا ہے۔
عدن میں قائم مستعفی یمنی حکومت سے وابستہ میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ مختلف محاذوں پر مستعفی حکومت کی فورسز اور انصار اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج نے تاحال ان جھڑپوں کی تفصیلات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ